بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / شاعر مشرق علامہ اقبال
Allama Iqbal
Allama Iqbal

شاعر مشرق علامہ اقبال

ضحیٰ مرجان

شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کا 141یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
حیات اقبال کی اہم یاداشت:
مسلمانان برصغیر کے لئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے والے حکیم الامت شاعر مشرق مصور پاکستان کا آج 141یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ علامہ اقبال 9نومبر 1877کو شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی ۔ جس کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔ 1900 سے 1905 تک پانچ سال لاہور میں رہے۔ بعد ازاں بریسٹری کی تعلیم کے لئے انگلستان روانہ ہوئے۔ 1908 میں وطن واپس لوٹے عرصہ دراز انگریزوں کے درمیان رہنے کے با وجود اپنی ثقافت نہ چھوڑی۔

22 جون 1908 کو لاہور میں وکالت کی پریکٹس کا آغاز کیا۔ علامہ اقبال گورنمنٹ کالج میں فلسفے کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ اسلامیات کے لیکچرار بھی رہے ہیں۔ 1930میں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ الہ آباد کے سالانہ اجلاس میں تصور پاکستان پیش کیا۔

تصانیف اقبال:

اقبال کی کتابوں میں بال جبریل، بانگ درا، اور ضرب کلیم کے علاوہ دیگر کتب شامل ہیں ۔

اقبال کے افکار
شاعر مشرق نے اجتمائع ترقی اور خوشحالی کے لئے خودی کو بیدار کیا۔ انہوں نے مغربی فلسفے کے نظریات کا جدید علمی انداز میں جواب دیا، شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مستقبل کی کئی سنہری راہیں دکھائیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو اپنے زور بازو پر انحصار کا درس دیا۔ علامہ کا تصور ہر رنگ اور نسل کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے مایوسی کے بجائے ہمیشہ امید کے دیے جلائے۔ علامہ نے اپنے اشعار میں صرف اپنے دور کے مسلمانوں کے مسائل کا حل نہیں بتایا بلکہ ایک مثالی مسلم ریاست کے خدوخال بیان کیے ہیں۔ مایوس کن منظر نامے میں بھی انہوں نے مستقبل کا وہ نقشہ دیکھا جسے ان کے معاصرین دیکھنے سے قاصر تھے۔

یوم اقبال اور پر وقار تقریبات

یوم اقبال پر ملک کے مختلف مقامات میں پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب مزار اقبال پر منعقد کی گئی جہاں آج بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ اہم شخصیات کی حاضری کے بعد مزار اقبال کو عام شہریوں کے لئے بھی کھول دیا گیا جہاں لوگوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم اقبال منایا۔

Check Also

تھر کول پاور پروجیکٹ کے تحت سستی ترین بجلی بنے گی

تھر کول پاور پروجیکٹ سے سستی ترین بجلی بنے گی

محمد واحد توانائی بحران سے نمٹنے والے منصوبے تھرکول پاور پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار …