بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / 30 سیاسی جماعتوں‌کے انتخابی نشان روک لئے گئے

30 سیاسی جماعتوں‌کے انتخابی نشان روک لئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈونرز اور دیگر تفصیلاتی گوشوارے ناں دینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30سیاسی جماعتوں کے نشان الاٹ کرنے سے روک لئے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 30سیاسی جماعتوں کے نشان روکے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا ہے کہ ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے اخراجات اور ڈونرز کی تفصیلات ناں دینے پر ان کے انتخابی نمژان روکے گئے ہیں۔

جن سیاسی جماعتوں کے نشان الاٹ کرنے سے روکے گئے ہیں ان میں جماعت اسلامی،سنی تحریک ،مسلم لیگ (ق) اور ایم ڈبلیو ایم شامل ہیں ۔جبکہ جمہوری اتحاد، تحریک انصاف گلالئی،تحریک لبیک پاکستان،بلوچستان عوامی پارٹی بھی اس لسٹ کا حصہ ہیں کہ جن کے انتخابی نشان روکے گئے ہیں ۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ ج ب تک ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے تفصیلات جمع نہیں کروائیں گی تب تک انہیں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

Check Also

پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا

عابد علی، محمد رضوان کی سنچری رائیگاں، پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا

محمد واحد پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا، عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریوں …