جمعرات , مارچ 21 2019
Home / تازہ ترین / عمرکوٹ میں پروویشنل کمیٹی کا اجلاس

عمرکوٹ میں پروویشنل کمیٹی کا اجلاس

عمرکو ٹ: وزارت پیٹرولیم اور قدرتی زرایع گورنمینٹ آف پاکستان کی جانب سے بنائی گئی پروویشنل سوشل ویلفیئر کمیٹی ضلع عمرکوٹ کا اہم اجلاس کمیٹی چیئرمین اور ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ میں منعقد ہوا.

اجلاس میں کمیٹی کے سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن ، ممبران چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاھ، نواب یونس ٹالپر، مختلف ٹاؤن کمیٹیز کے چیرمین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ ، چاروں تعلقوں کے ایم ایس، ڈی او پرائمری اور سیکینڈی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی.

اس موقع پرپروویشنل سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین اور ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 اور سال 2015 میں سوشل ویلفیئر کمیٹی کے فنڈز کی مد میں کئے گئے اخراجات کی مکمل آڈٹ کروائی جائے اور ضلع عمرکوٹ میں قدرتی گیس اور تیل کی سروے کرنے والی کمپنیوں کی مختلف علائقوں میں کی گئی سروے کے متعلق رپورٹ جمع کروائی جائے.

انہوں نے کہا کہ جن علائقوں میں تیل اورگیس کی نشاندہی کی گئی ہے ان علائقوں میں ترقیاتی منصونے بنانے کے لیے ایک حکمت علمی بنائی جائے. اس موقع پر انہوں نے کمیٹی کے میمبران کو ہدایت دی کہ پروویشنل سوشل ویلفیئر کمیٹی کے فنڈز میں مختلف منصوبے بنانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ انہیں آنے والے وقت میں ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے.

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے پروویشنل سوشل ویلفیئر کمیٹی کے کئے گئے اخراجات سے متعلق مکمل بریفنگ لی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کمیٹی کو مکمل آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2014 میں پروویشنل سوشل ویلفیئر کمیٹی کے فنڈز میں سے کل 189،000 روپے خرچ کئے گئے جس میں سے تعلقہ اسپتال سامارو اورتعلقہ پتھورو کے لیے دو پرنٹر، ای سی جی مشین، بلڈ بینک ریفریجریٹر، اسٹیپلائیزر، مائیکرولیب، سی پی اینالائیزر، سینٹری فیوگ میشن، آکسیجن اور دیگر آلات خریدے گئے جبکہ سال 2015 میں تعلقہ پتھورواور تعلقہ سامارو کی اسپتالوں کے لیئے کمپیوٹر، بلڈ بینک ریفریجرنیٹر، دوگاڑیاں سوزوکی بولان ایمبولینس اور مریضوں کے لیے بیڈز خریدے گئے جس کے لیے کل رقم 2،089،825 روپے خرچ کئے گئے اس طرح پروویشنل سوشل ویلفیئر کمیٹی کے اکاؤنٹ میں کل رقم 4،012،288 رلیز کئے گے جس میں سے 3،988،394 روپے کے اخراجات کئے گئے اور 23،894 روپے فنڈز میں موجود ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت کی کہ تمام آلات اور ایمبولینس کی رپوٹ جلد سے جلد ڈپٹی کمشنر آفیس میں پیش کی جائے۔

Check Also

پی ایس ایل فور: احمد شہزاد کی عمدہ پرفارمنس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک) احمد شہزاد کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے