جمعرات , مارچ 21 2019
Home / تازہ ترین / اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، سمسن سلامت

اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، سمسن سلامت

لاہور(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ میں دھشت گردی کے بعد اقوام عالم کا دھشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ھونا ناگزیر ھو چکا. چیرمین رواداری تحرییک چیرمین رواداری تحریک سیمسن سلامت نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے شہدا کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ھے

انہوں نے کہا ھے کہ نیوزی لینڈ میں دھشت گردی کے دلخراش کاروائی سے ھر انسان دکھی اور غمگین ھے. اس واقعہ کے بعد ضروری ھو گیا ھے کہ اقوام عالم کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور انتہا پسندانہ ذہنیت اور دھشت گردی کے خاتمے کے لئے قلیل مدتی اور طویل مدت پالیسی اور حکمت عملی بنائے خاص طور پر ایسے اقدامات پر غور کیا جائے جس سے مختلف مذاھب اور عقائد رکھنے والے لوگوں کے درمیان احترام اور رواداری کا جذبہ فروغ پائے.

انہوں نے مزید کہا کہ دھشت گردی کو کسی مذھب سے نہیں جوڑا جا سکتا کیونکہ مذاھب تو پیار محبت کا درس دیتے ھیں لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ اور گروہ مذاھب کو اپنے مذموم مقاصد اور سوچ کے لئے استعمال کرتے ھیں جس سے ھماری دنیا دن بدن غیر محفوظ اور قوموں کے درمیان فاصلے اور تناو بڑھ رھا ھے.

سیمسن سلامت نے مزید کہا کہ رواداری تحریک نہ صرف ملک پاکستان بلکہ پوری دنیا سے انتہاپسندی نفرت اور دھشت گردی کے خاتمے کی خواھاں ھے اور اس کے لئے ھماری جدوجہد جاری رھے گی.

Check Also

پاکستان سپر لیگ فور :ملتان سلطانز ٹاپ فور سے باہر‎

ویب ڈیسک کراچی : کراچی کنگزکےعثمان شنواری اور عمر خان نےملتان سلطانز کو پاکستان سپر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے