جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن کے حوالے سے منفی خبریں چلائی جارہی ہیں، کاشف رضا انڑ
کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن کے حوالے سے منفی خبریں چلائی جارہی ہیں، کاشف رضا انڑ

کتے کے کاٹنے کی ویکسینیشن کے حوالے سے منفی خبریں چلائی جارہی ہیں، کاشف رضا انڑ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں اینٹی گریٹیڈ سروسز کے تحت چلنے والے ہسپتال کے 111 رورل ہیلتھ سینٹرز میں کتے کے کاٹنے کے بچائو کی ویکیسن نہ ہونے سے متعلق اخباروں میں شایع ہونے والی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے آئی ایچ ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کاشف رضا انڑ نےکہا ہے کہ کچھ دن قبل بیرون ملک سے ادویات کی ترسیل بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سندھ کے 20 اضلاع کے رورل ہیلتھ سینٹرز میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی کمی کی شکایات تھی لیکن اب سندھ کے تمام شہروں کے رورل ہیلتھ سینٹرز مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز، اڈیرو لعل ، اسلام کوٹ ، بدین سمیت دیگر تمام سینٹرز میں کتے کے کاٹنے سے بچائو کی ویکسین سمیت دیگر امراض کی ادویات اور ڈاکٹرز ہر وقت ایمرجنسی میں موجود رہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کی او پی ڈیز بھی کھلی رہتی ہیں جہاں ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل اسٹاف موجود رہتا ہے جو مریضوں کا اچھی طرح سے علاج کرتے ہیں

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …