جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / سندھ میں‌ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط

سندھ میں‌ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات حکومت سندھ اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر (WWF) کے درمیان آج صوبائی وزیر برائے ماحولیات کے آفس میں ایم او یو(MOU) پر دستخط کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ماحولیات اور کوسٹل ڈیولپمنٹ کے وزیر نوابزادہ تیمور تالپور تھے۔سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکریٹری ماحولیات لئیق احمد اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر بابر خان نے معاہدے پر دستخط کئے اس معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ایف سیپا کو مختلف فیلڈ میں مدد دے گا اور ان سے ماحولیات کو بہتر بنانے کے معاملے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ خاص طور پر سیپا کے اسٹاف کو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے دنیا بھر میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ محکمہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف باہمی اشتراک سے عوام الناس کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کرے گی جوکہ اپنی نوعیت کی پہلی ماحولیات سے متعلق آگاہی مہم ہوگی، جس سے پورے سندھ میں ماحولیات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ اسی طرح سیپا کی لیبارٹری کو اپ گریڈیشن میں مدد کی جائے گی۔ خاص طور پر جو لیبارٹری کے آلات خراب ہوگئے ہیں ان کو بدل کر نئے آلات دیئے جائیں گے اور جو قابل مرمت ہوں گے ان کی مرمت کی جائے گی۔ اب تک فیکٹری کے فضلات کو سمندر میں دستی و سادہ طریقے سے بہایا جاتا ہے۔ جس سے سیپا کو بھی پتہ ہی نہیں چلتا لیکن اب ڈبلیو ڈبلیو ایف فیکٹری کے فضلات کو ڈیجیٹل طریقے سے ڈیٹا جمع کرے گی اور اس معاملے میں سیپا کی ہر ممکن مدد کرے گی۔صوبائی وزیر ماحولیات نوابزادہ تیمور تالپور نے ان سے کہا ہے کہ وہ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سلسلے میں بھی ان کی مدد کریں جس پر ان کے ریجنل ہیڈ نے رضا مندی ظاہر کی اور مستقبل میں محکمہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …