جمعرات , مارچ 21 2019
Home / پاکستان / بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پانچ ماہ میں 9.02 ارب ڈالر بھیجے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پانچ ماہ میں 9.02 ارب ڈالر بھیجے

کراچی (اسٹآف رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں 9028.60 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو اس میں 12.56 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں 8021.18 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے ۔

نومبر 2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1608.62ملین ڈالر رہی جو اکتوبر2018ء کے مقابلے میں 19.58 فیصد کم جبکہ نومبر 2017ء کے مقابلے میں 2.02 فیصد زائد ہے۔

بلحاظ ملک نومبر 2018ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 395.12 ملین ڈالر، 343.21 ملین ڈالر، 255.78 ملین ڈالر، 228.19 ملین ڈالر، 151.37 ملین ڈالر، اور 42.18 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ نومبر 2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 409.52 ملین ڈالر، 352.64 ملین ڈالر، 204.28 ملین ڈالر،213.47 ملین ڈالر، 191.83 ملین ڈالر اور 49.06 ملین ڈالر تھیں۔

نومبر 2018ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 192.74 ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2017ء میں ان ملکوں سے 155.92 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …