جمعرات , مارچ 21 2019
Home / بین الاقوامی / پریانکا کی شادی کا پہلا استقبالیہ

پریانکا کی شادی کا پہلا استقبالیہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پریانکا چوپڑا کی شادی کا پہلا استقبالیہ آج نئی دہلی میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو بولی ووڈ کے ساتھ ہولی ووڈ میں بھی اپنا آپ منوا چکی ہیں کی شادی کا پہلا استقبالیہ آج بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں رشتے دار اور قریبی دوستوں کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر دلہا دلہن کے ساتھ نریندر مودی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ اس تقریب میں دلہن پریانکا نے فالکونی شین پی کوک کا ڈیزائن کیا ہوا لہنگا اور دلہا نک جونس نے نیلے رنگ کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا۔

نریندر مودی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر پریانکا اور نک جونس کو انکی شادی پر مبارکباد دی۔جس پر پریانکا نے اپنے انسٹاگرام پر تقریب میں شرکت پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

استقبالیہ کی تقریب میں پریانکا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے سسرالیوں سے تعارف کروایا۔ نریندر مودی نے نیک تمناؤں کے ساتھ نئے شادی شدہ جوڑے کو گلاب کے پھول پیش کئے۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس نے یکم اور دوسری دسمبر کو ہندو دھرم اور عیسائی مذہب کی رسومات کے تحت دو مرتبہ شادی کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریانکا کی شادی کا کیک بھی مداحوں کی توجہ و دلچسپی کا مرکز رہا۔جو کہ 18 فٹ لمبا تھا۔ جو کہ 6 حصوں پر مشتمل شاہی محل کے ڈیزائن جیسا تھا۔ یہ کیک نک جانس نے دبئی اور کویت سے بنوایا تھا۔ جلد ہی اداکارہ کی شادی کے دوسرے استقبالیے کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں بالی وڈ اسٹار اور دیگر نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

Check Also

پاکستان کی ’’سپر لیگ‘‘ پاکستان پہنچ گئی

محمد واحد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس …