جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / نوشہرہ میں صحافی کا قتل

نوشہرہ میں صحافی کا قتل

نوشہرہ (اسٹاف رپورٹر) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے قتل پر صحافی برادری میں تشویش پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نور الحسن کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے 3 دسمبر کو قتل کیا گیا۔ جب وہ اپنے کیمرہ مین صابر کے ساتھ حیات آباد جا رہے تھے۔

نور الحسن کے قتل کے بعد صحافی برادری میں تشویش پھیلی ہوئی ہے۔ شہید صحافی کو انصاف فراہم کروانے اور کافروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے نوشہرہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں جہانگیر آباد، خیر آباد، صوابی اور باجوڑ میں صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرہ کرنے والے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ نور الحسن کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اور مقتول کو انسداد دہشتگری کی دفعہ 7 کے تحت سرکار کی جانب سے مقتول کے اہل خانہ کو شہداء پیکج دیا جائے۔ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے کہا کہ اگر نور الحسن کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا گیا یا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر برتی گئی تو اس کی ذمے دار پولیس اور متعلقہ ادارے ہوں گے۔ صحافیوں نے کہا کہ اگر مقتول کو بروقت انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …