جمعرات , مارچ 21 2019
Home / پاکستان / ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے تحت ایمپلائرز آف دی ایئر ایوارڈ2017کاانعقاد
ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے تحت ایمپلائرز آف دی ایئر ایوارڈ2017کاانعقاد

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے تحت ایمپلائرز آف دی ایئر ایوارڈ2017کاانعقاد

کراچی ( بزنس رپورٹر ) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے تحت چھٹے ایمپلائرز آف دی ایئر ایوارڈ2017کاانعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیاگیا، تقریب کے انعقاد کا مقصد شعبے میں آجر اور اجیر کے درمیان بہترین تعلقات اور ایسی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے جس میں دونوں کے حقوق کا بہترین انداز سے خیال رکھا جائے۔

تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز اوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، ہماری حکومت اور قیادت اداروں اور عوام کی معاونت سے معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سو دنوں میں انسانیت دکھائی ہے، عمران خان اس ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ایمپلائرز فیڈریشن انٹرپرینئرز سمیت انڈسٹرییز کے ملازمین کی ترقی کے لیے اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کررہی ہے،

اس موقع پر انھوں نے ایمپلائرز فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ پر توجہ دیکر نہ صرف ملکی پیداواری صلاحیت کو بہتر کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے اثرات سے معشیت میں بہتری لائی جاسکتی ہے،جو کہ ملکی جی ڈی پی میں نمایاں اضافے کا باعث ہوگی۔ تقریب سے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز،نائب صدر زکی احمد، سیکریٹری جنرل فصیح الکریم ، آئی ایل او کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر مس انگرڈ کرسٹینسین سمیت ایوارڈ جیتنے والی کمپنیز کے سی ای اوز اور ایچ آر ڈائریکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …