جمعرات , مارچ 21 2019
Home / پاکستان / ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پاکستان میں‌سرد اور خشک موسم

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ 24گھنٹوں کے لئے موسم سرد اور خشک رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24گھنٹو ں کے لئے موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ 24 گھنٹے تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج سکردو میں منفی آٹھ، استور منفی تین، گوپس اور گلگت میں منفی دو ، کالام اور میر کھانی منفی ایک سینٹی گریڈد رجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے۔

جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے ۔
اسلام آباد پانچ ، لاہور نو ، کراچی سولہ ، پشاور چھ ، کوئٹہ منفی ایک ، گلگت منفی دو ، چترال نو ، مظفر آباد پانچ ، مری تین ، فیصل آباد نو ، ملتان تیرہ ، سرگودھا دس ، مالم جبہ چار اور دیر میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …