جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / پاکستانی سمندر حدود سے 22ماہی گیر گرفتار
22ماہی گیر گرفتار

پاکستانی سمندر حدود سے 22ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیاور غیر قانونی فشنگ کرنے پرمیری ٹائم ایجنسی نے 22بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کی تینوں کشتیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے ۔ ابتدا ئی تفتیش کے بعد ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں بھارتی ماہی گیروں کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جیل بھیجنے کے احکامات صادر کئے گئے۔میری ٹائم ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی دفعہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کر کے پاکستان میں اپنے منظم مقاصد ک حصول کے لئے کوششیں کی گئی ہیں جسے پاکستان نیوی نے ناکام بنایا ۔
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سمندر میں حدود کا تعین مقرر نہیں کیا گیا۔ اور نہ ہی ایسے جدید آلات ہی ہیں کہ جس سے سمندری حدود کا تعین کیا جاسکے ۔جس کے باعث اکثر دونوں ملکوں کے بے گناہ ماہی گیر ان جانے میں سرحد پار مچھلی پکڑتے ہوئے سمندری فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیلوں میں اپنی قرار واقعی سزا کاٹنے کے باوجود دونوں ملکوں میں کمزور سفارتی تعلقات ہونے کے وجہ سے اپنی باقی ماندہ زندگی زندانوں میں گزارنے پر مجبور ہیں ۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …