جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / تعلقات استوار کرنے کے لئے پاکستانکو سیکولر ملک بننا پڑے گا

تعلقات استوار کرنے کے لئے پاکستانکو سیکولر ملک بننا پڑے گا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا ہے کہ انڈیا ایک سیکولر اور آزاد خیال ملک ہے ۔اس لئے تنگ نظری کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ پاکستان کو اگر انڈیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات استووار کرنے ہیں تو پاکستان کو اسلامی نہیں بلکہ سیکولر ملک بننا پڑے گا۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اسلامی ریاست بن چکا ہے۔عمران خان دوستی کے لئے ایک قدم کے بجائے دو قدمکی بات کرتے ہیں جبکہ ہم نے ماضی میں امن کے فروغ اور تعلقات استوار کرنے کے لئے کئی قدم بڑہائے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بیانات کے بجائے عملی اقامات کی ضرورت ہے۔ بپن راوت نے کہا کہ انڈیا ایک سیکولر ملک ہے لہذا پاکستان کو بھارت سے تعلقات استوار کرنے اور خطے میں امن کے لئے سیکولر ہونا ہڑے گا۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …