جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / کراچی میں حقوق کے حصول کے لئے”شاگرد مارچ”

کراچی میں حقوق کے حصول کے لئے”شاگرد مارچ”

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں طلباء کی جانب سے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی، فیسوں کے اضافے، غیر معیاری نصاب کی تبدیلی، مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور ہاسٹل کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب شاگرد یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والھ شاگردوں کے مختلف الائنس، گروپس کی جانب سے “شاگرد یکجہتی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں پروگریسو یوتھ الائنس، سندھی شاگرد ستھ، نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پی ایس ایف،بی ایس او سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء نے مطالبہ کیا کہ ہر سطح پر مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، امیر و غریب کے لیے الگ الگ تعلیمی نصاب کا خاتمہ کیا جائے، تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء یونین بحال کی جائیں، فوری طور پر یونین کے انتخابات کروائے جائیں، تعلیمی اداروں کے تمام اہم امور اور فیصلہ سازی میں منتخب طلباء یونین کو کو بھر پور نمائندگی دی جائے، طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پرسخت ترین کروائی کی جائے، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو نیشنلائز کیا جائے، ہر شخص کو روزگار کی یقینی فراہمی یا پھر بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔

اس موقع پر شاگرد رہنما انعم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک فیصد نوجوان یونیورسٹی میں داخلہ لے پاتا ہے۔ اس کے باوجود یونیورسٹیوں میں سہولیات کا بڑا فقدان ہے۔ طلباء کی ہاسٹلز پر کچھ ایک خاوث ادارے کا قبضہ ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف شہروں سے آنے والے شاگرد رہائش کے حصول میں پریشانی سے دو چار ہوتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہاسٹلز سے فوری طور قبضہ ختم کروایا جائے۔ ملک میں تعلیم کو کاروبار بنا دیا گیا ہے۔ ہر سال فیسوں میں اضافہ کر کے تعلیم کے حصول کو مزید مشکل بنادیا گیا ہے۔ اور غریب طالبعلم مہنگی تعلیم خرید کرنے سے قاصر ہیں۔ اس موقع پر ارادھیا خان نے کہا کہ سرکاری سطح پر تعلیم کے حصول کو مفت کرنے کا اعلان کیا جائے۔ ضیاء الحق کے دور میں طلباء یونین پر لگی پابندی کو ختم کرکے شاگرد یونین بحال کی جائے۔ طلباء کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے۔ پاکستان میں تعلیم کا بجٹ انتہائی کم رکھا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سرکار کم از کم 5 فیصد تعلیم کا بجٹ مختص کرے۔

طلباء کی اس مارچ میں جہاں بڑی تعداد میں طلباء شریک تھے وہیں اظہار یکجہتی کے لیے پائلر سے سید کرامت علی شاہ حقوق نسواں کی شیما کرمانی، قرت مرزا اور سوسائٹی کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …