جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / آئیڈیاز 2018 کا ساحل سمندر پر ائیر شو

آئیڈیاز 2018 کا ساحل سمندر پر ائیر شو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی دفاعی نمائش ائیڈیاز 2018 کے تیسرے روز کراچی کے ساحل سمندر پر ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔

تیسرے روز پاک فضائیہ کی جانب سے تحقیق اور خود انحصاری کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا گیا کہ کیسے دہشتگردوں کو روکا جائے۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، جبکہ ائیر شو کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی تینوں افواج کی ملک کے لئے بڑی خدمتیں ہیں چونکہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کرتا آرہا ہے ۔ اسلحہ امن کے فروغ کے لئے استعمال کرنا ہے۔ آئیڈیاز کی بدولت نہ صرف پاکستان کی دفاعی صنعت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان میں آنے والے دوسرے شہروں کے مندوبین بھی یہاں سے امن کا پیغام اپنے ملکوں میں لے کر جائیں گے جس سے پاکستان کی مثبت شکل دنیا کے سامنے آئے گی۔

انہوں نے آئیڈیاز کی کامیابی اور کارکردگی پر شرکاء کو مبارک باد پیش کی۔کور کمانڈر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …