جمعرات , مارچ 21 2019
Home / بین الاقوامی / بین الاقوامی خبریں / جاپان میں کرائے پر والد کا حصول ممکن

جاپان میں کرائے پر والد کا حصول ممکن

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں کرائے پر باپ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک جاپانی خاتون نے اپنی بیٹی کے لئے باپ کی شفقت کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک شخص کو کرائے پر رکھا ہے جو اس بچی کے والد کا کردار نبھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میگی نامی جاپانی بچی کے والدین کے درمیان ان کے بچپن ہی میں علیحدگی ہو گئی تھی جبکہ میگی نے ہوش سنبھالتے ہی روزانہ اپنے والد کے حوالے سے سوالات کرنا شروع کردیے۔

وقت گزرنے کے ساتھ جب میگی تھوڑی بڑی ہوئی اور اسکول جانا شروع کیا تو اس کے ہم جماعت بچوں نے اس سے اس کے والد کے بارے میں پوچھنا شروع کیا جس کے بعد اس نے اسکول جانا چھوڑ دیا اور اپنی والدہ سے قطع کلامی کرلی۔

اس واقعے کے بعد میگی کی والدہ اساکو نے ایک جاپانی ویب سائٹ سے رابطہ کیا جو جعلی رشتے دار، دوست اور شادی کے لیے مہمان (اداکار) مہیا کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کے تعاون سے میگی کی والدہ کو تاکاشی نامی ایک شخص جو ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کا شوقین اور نفسیات کے حوالے سے کئی کورس کیے ہوئے ہیں ملا۔

اب تاکاشی میگی کے والد کے طور پر کام کر رہا ہے۔ تاکاشی نے میگی کے والد کے طور پر اپنا نام یاماڈا رکھا ہے۔

تاکاشی ہر ماہ دو دفعہ میگی سے ملنے جاتا ہے اور میگی کے ساتھ وقت گزارتا اور کھیلتا ہے، جس کے بعد میگی آہستہ آہستہ نارمل ہوتی جا رہی ہے اور اب اس نے اسکول میں بھی جانا شروع کردیا ہے۔

میگی کی والدہ اسوکا اس فنکار کو اس کی کارکردگی پر ایک دن کے 90 ڈالر بطور معاوضہ دیتی ہے۔

Check Also

اسپین میں کرپشن روکنے کے اقدامات

میڈرڈ (ویب ڈیسک)اسپین نے کرپشن اور دہشت گرد ی روکنے کیلئے پانچ سو یورو کا …