جمعرات , مارچ 21 2019
Home / تازہ ترین / دھشت گردوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، مرتضیٰ وہاب

دھشت گردوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو اہلکار شہید ہوئے ہیں، حملہ آوروں کا ہدف چینی قونصل خانہ ہی تھا. وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے.

بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، حملہ آوروں کی مجموعی تعداد تین تھی. تینوں دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا گیا ہے. پولیس نے بروقت کارروائی کی جسکی وجہ سے دہشتگرد قونصل خانے کے اندر داخل نہیں ہو پائے ایس ایس پی اور ایس پی کلفٹن اور تما م قا نو ن نا فذ کر نے والوں سمیت تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری کے ساتھ نہ صرف دہشتگردوں کا مقابلہ کیا بلکہ انہیں نیست و نابود بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ چینی قونصل جنرل اور رینجرز پولیس حکام سے رابطے میں رہے۔ دہشتگردوں کا ٹارگٹ چینی قونصل خانہ تھا دہشتگردوں سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی بھی پیغام ہو، ہم دہشتگردی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں. چینی قونصل خانے کے باہر دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکام ہوئے۔ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کا بھرپور جواب دینگے ہم ہر وقت حا لت جنگ میں ہیں واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہے ہیں۔ دشمنو ں کو چین پا کستا ن دو ستی کھٹکتی ہے وہ اپنے عزائم میں کبھی کا میا ب نہیں ہو ں گے۔

Check Also

اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، سمسن سلامت

لاہور(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ میں دھشت گردی کے بعد اقوام عالم کا دھشت گردی اور انتہاپسندی …