جمعرات , مارچ 21 2019
Home / پاکستان / ایچ آرسی پی عظیم ادیب فہمیدہ ریاض کی وفات پرشدید دکھی
Fahmida Riaz
Fahmida Riaz (File Photo)

ایچ آرسی پی عظیم ادیب فہمیدہ ریاض کی وفات پرشدید دکھی

لاہور(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آرسی پی) ممتاز شاعر، مفکراورکارکن فہمیدہ ریاض کے انتقال پرانتہائی غمزدہ ہے۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان میں، ایچ آرسی پی نے کہا کہ محترمہ فہمیدہ ریاض انسانی حقوق کی محافظ تھیں، جن کی تحریریں ہمیشہ روایتی ادب کی حدود سے بالا تررہیں ۔ عورتوں کے حقوق کے ساتھ ان کی دلی وابستگی ان کی شاعری کا اہم حصہ تھی۔ انہوں نے پاکستان میں عورتوں کوآواز اورادب میں جو جگہ دی اس کی کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔

تحریک نسواں کے لیے ان کی بیش بہا خدمات کے علاوہ، محترمہ ریاض کوایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو جنرل ضیاء الحق کے ظالمانہ طرزحکومت کے خلاف کھڑی ہوئیں۔

وہ جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کی بقاء سے لیکر محروم طبقات کے تحفظ تک، انسانی حقوق کی تمام اقدار کے فروغ کے لیے پیش پیش رہیں۔ انہوں نے ہراسگی، فحاشی اور حتی کہ بغاوت کے الزامات کے سامنے جھکنے سے انکار کیا جو کہ ہم سب کے لیے اخلاقی جرات کی ایک نمایاں مثال ہے۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …