جمعرات , مارچ 21 2019
Home / تازہ ترین / پی ٹی سی ایل اور بینک آف خیبر میں مینجڈ سروسز کے لئے معاہدہ

پی ٹی سی ایل اور بینک آف خیبر میں مینجڈ سروسز کے لئے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور بینک آف خیبر نے پانچ سالہ مدت کے لئے مینجڈ سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل ملک بھر میں بینک آف خیبر کی 170 سے زائد برانچز میں بینک کے لیے فعال اور غیر فعال نیٹ ورک کے آپریشن کو منظم اور برقرار رکھنے کے علاوہ بینک کے موجودہ اور مستقبل کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ پی ٹی سی ایل بینک کے مجموعی پوائنٹ ٹو پوائنٹ اور پوائنٹ ٹو ملٹی پوائنٹ رابطوں کے ساتھ ساتھ ڈےؤل میڈیا کینیکٹیوٹی بھی مینج کرے گا۔

شراکت داری کے اس معاہدے پر عادل رشید، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور اظفر علی ، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر، بینک آف خیبر نے دستخط کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ڈینئیل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل ، بشارت قریشی، ای وی پی،ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل ، سلیمان اعوان ،جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز نارتھ، پی ٹی سی ایل، شہباز جمیل، سی ای او اور ایم ڈی ، بینک آف خیبر، گل زیب جدون،ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر، بینک آف خیبراور متعلقہ اداروں کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر، شہباز جمیل، سی ای او اور ایم ڈی ، بینک آف خیبر نے کہا: ’’یہ معاہد ہ اسٹریٹجک طویل المدتی منصوبوں سے ہم آہنگ ہے اور بینک کی آپریشنل کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گا۔ بہتر نیٹ ورک مینجمنٹ کے سلسلے میں اخراجات کو کم کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے ہم نے پی ٹی سی ایل کے تعاون پر بھروسہ کیا ہے ۔ساتھ ہی یہ ہمیں کاروباری ترقی پر اپنی توجہ بڑھانے، اور ہماری سروسزکو بہتر بنانے سمیت ہمارے صارفین کواضافی سہلولیات کی فراہمی میں معاون ہوگا۔‘‘

اس موقع پر، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل نے کہا:’’مینجڈسروسز دنیا بھر میںآپریٹرز اور بینکوں کے لئے ایک اسٹینڈرڈ پریکٹس بن چکی ہے۔ پی ٹی سی ایل بینک کے نیٹ ورک آپریشنز کو مینجڈ کر نے پر خوش ہے، جس سے بینک کو آپریشنل اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی، اور وہ اپنے صارفین کو جدید سہلولیات فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔‘‘

پاکستان بھر میں 15,000 سے زائد ماہرانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل مینجڈسروسز کی فراہمی کے لیے سرفہرست ادارہ ہے اور ملک بھر میں اعلٰی کاروباری اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

Check Also

پاکستان سپر لیگ: پشاور زلمی ،لاہور کو ہرا کر پلے آف میں پہنچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ہراکر پاکستان سپر لیگ فور کے …