جمعرات , مارچ 21 2019
Home / تازہ ترین / سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ رکارڈ کیا گیا. عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1229 ڈالرز کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 62،900 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 53،927 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 830 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

عمرکوٹ میں پروویشنل کمیٹی کا اجلاس

عمرکو ٹ: وزارت پیٹرولیم اور قدرتی زرایع گورنمینٹ آف پاکستان کی جانب سے بنائی گئی …