جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / کے فور منصوبہ صرف کراچی والوں کا ہے-وزیر اعلیٰ سندھ

کے فور منصوبہ صرف کراچی والوں کا ہے-وزیر اعلیٰ سندھ

ٹھٹھہ(نمائندہ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 75 ارب کی لاگت سے تیار ھونے والا کے فور پروجیکٹ صرف کراچی کے شہریوں کے لیے ہے، اس سے صرف ان کو پانی ملے گا.

یہ بات انہوں نے آج ھفتے کے دن کینجھر جھیل میں سے کراچی کو پانی سپلائے کرنے والے کے فور منصوبے کامعائنہ کرنے کے دوران کہی. کینجھر جھیل سے 65 MGD والے منصوبے کے ذریعے پہلے مرحلے میں 260 MGD کراچی کو پانی کی فراہمی کی جائیگی. کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کو سمندر سے پانی ڈیسالینیشن کرکے پانی فراہم کیا جائیگا.

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی کے فورمنصوبے کے معائنے کے لیے کے فور پروجیکٹ کینجھر جھیل پر معائنہ کیا جس کےبعد ایف ڈبلیو او پروجیکٹ کے کمانڈر برگیڈیئر مصطفٰی جمالی،برگیڈیئر (ر)ایف ڈبلیو او ایچ کیو راولپنڈی، کرنل رٹائیرڈ آفتاب ایف ڈبلیو او ایچ کیو نے وزیر اعلٰی سندھ کو بروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، پی ڈی کے فور اسد زمین،ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ بھی شریک تھے.

 

بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ مراد علی شاھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے کے فور پروجیکٹ کے تین مرحلے ہیں جس سے کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی ملے گا، پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی کراچی کو پانی مہیا کیا جائیگا، کے فور پروجیکٹ کی لمبائی 121 کلو میٹر پر مشتمل ہے جو کینجھر جھیل سے شروع ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کے کے فور پروجیکٹ جون 2014 کی پی سی ون کے حساب سے 25,551 بلین روپے ہےجسکا 50 فیصد وفاق کو دینا ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 24 ماہ میں یعنی 2018 میں مکمل ہونا تھا جو ٹیکنیکل اشوز کے باعث کمپلیٹ نہیں ہوپائیگا، جسکے لیے ہمارا اور وفاق کا مکمل تعاون ایف ڈبلیو او والوں کے ساتھ ہے. اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرکے کراچی کو پانی کی سپلائے شروع کردی جائیگی، سندھ حکومت نے اس پروجیکٹ کے لیے لینڈ ایکوزیشن کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس میں‌ سے 3.8 ارب روپے جاری کردیے ہیں.

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت نیپرا سے بات چیت شروع ہوچکی ہے، اور اس وقت پروجیکٹ کی کل قیمت 75 ارب روپے بنتی ہے.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے ٹھٹھہ اور بدین کے لیے ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو کے خاص احکامات پر سمندر سے پانی ڈیسالینیشن کرکے فراہم کرنے کے لیے منصوبے تیار کیے جارہے ہیں جن کے اوپر جلد کام شروع ہوجائیگا.

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …