جمعرات , مارچ 21 2019
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب پر اسلحہ برداروں کی چڑھائی
Karachi Press Club
Karachi Press Club

کراچی پریس کلب پر اسلحہ برداروں کی چڑھائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں جمعرات کی شب10:30بجے اچانک سادہ لباس میں درجنوں مسلح افراد نے گھس کر صحافیوں کو ہراساں کیا اور مختلف کمروں، کچن ، عمارت کی بالائی منزل اور اسپورٹس ہال کا جائزہ لیا اور زبردستی موبائل کیمرے سے کلب کے مختلف حصوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں جس سے صحافیوں میں بے چینی پھیل گئی اورپریس کلب کے ارکان نے اُن سے بازپرس کی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نا دے سکے اور تیزی سے فرار ہوگئے۔

یہ ا فراد نصف درجن کے قریب ڈبل کبین گاڑیوں ، لینڈ کروزر، پراڈو اور دیگرگاڑیوں پرآئے تھے اور ان کے ہمراہ پولیس موبائل بھی تھی۔

اس واقعہ سے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے واقعہ کے بارے میں فوری تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک اور سیکریٹری مقصود یوسفی نے اس واقعہ کو کراچی پریس کلب کا تقدس پامال کرنے کی سازش قرار دیا اور گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ سمیت تمام ذمہ داران سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بیٹسمین احمد شہزاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پی ایس ایل کی نئی چیمپئن

محمد واحد کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی چیمپئن بن گئی ہے، جس نے یکطرفہ مقابلے …