جمعرات , مارچ 21 2019
Home / ٹیکنالوجی / زونگ کا مزید 2,000 4G سائٹس کے قیام کا اعلان

زونگ کا مزید 2,000 4G سائٹس کے قیام کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں 4G کی 10,000 سیل سائٹس کی حامل پہلی اور واحد ٹیلی کام کمپنی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لینے کے بعد زونگ4Gنے 2019 ء کے اختتام تک اضافی سرمایہ کاری سے مزید دو ہزار 4Gسیل سائٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس توسیع سے پاکستان کا نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G دیگر کمپنیوں پر اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کو 4G کی پہلے سے بہترین اور تیز ترین سروسزفراہم کر سکے گا۔

اس بات کا اعلان گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں نیٹ ورک کا یہ توسیعی منصوبہ کمپنی کی جانب سے2020 ء کے اختتام تک ملک بھر میں4G کی 15,000 سیل سائٹس کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

حال ہی میں کمپنی کے 4G کے صارفین کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کراچی سے خیبرتک ملک کے ہر کونے میں بستے ہیں۔

اس جامع توسیع کی بدولت صارفین کو زونگ 4G کی مزید بہترین سروسز میسر ہوں گی۔ زونگ 4G کیلئے اس کے صارفین ہی اس کی اولین ترجیح ہیں، یہی وجہ ہے کہ کمپنی اضافی سرمایہ کاری سے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کی تیز ترین توسیع کر رہی ہے۔ زونگ 4G پر عزم ہے کہ بہترین سروسز کی فراہمی کے سلسلے کو اسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔

Check Also

تین روزہ HVACR ایکسپو اور کانفرنس کراچی میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 26 ویں پاکستان HVACR اور بلڈنگ سروسز ایکسپو اینڈ کانفرنس ایکسپو سینٹر …