بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / ونڈ سر کیسل میں کرسمس ٹری کی نمائش
ڪرسمس درخت

ونڈ سر کیسل میں کرسمس ٹری کی نمائش

کرسمس اور نئے سال کی آمد کی خوشی میں لوگوں کا جوش و خروش اور تیاریاں دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ عیسائی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی یاد کے طور پر 25دسمبر کو پوری دنیامیں منایا جاتا ہے ۔ گو کہ کرسمس کے تہوار میں ابھی ایک مہینے سے کم کا وقت باقی ہے لیکن اس تہوار کی تیاریوں کی شروعات ابھیسے ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی شاہی محل میں خوبصورت اور شاندار کرسمس کے درختو ں کی نمائش کاآغاز کیا گیا ہے۔

وِنڈسرکیسل میں نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے دلکش کرسمس ٹریز پر ملکہ الزبتھ کے تاج کے سنہری ماڈلز لٹکائے گئے ہیں جبکہ ِجھلمل کرتے سات ہزار سنہری قمقمے اور سجاوٹ کی دیگر اشیاء بھی کرسمس ٹریز کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر رہی ہیں.

لوگ اس نمائش میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ چونکہ کرسمس کے تہوار میں سجے ہوئے کرسمس درختوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اور موقع پر لوگ اپنے گھروں دکانوں اور گرجا گھروں میں برکت کے لئے کرسمس ٹریز سجا کے رکھتے ہیں۔

Check Also

اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ ہر انسان کو پینے کے صاف پانی کا حق حاصل ہے

پینے کے صاف پانی کا حق اور عالمی قانون

محمد علی شاہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 جولائی 2010ء کو ایک تاریخی …