بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / 12 ربیع الاول عقیدت و احترام سے منایا گیا

12 ربیع الاول عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں میلاد محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اہم عمارتوں اور گلی کوچہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مختلف مقامات پر نعتیہ محافل اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں یوم پیدائش محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے درود وسلام پڑہتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوئے۔

ہر سو جشن کا سا سماں تھا۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف انداز سے اظہار عقیدت کیا۔ مختلف شہروں میں دن کی شروعات توپوں کی سلامی سے ہوئی۔ ملتان میں 300، میر پور خاص میں ڈیڑھ سو،جبکہ سیالکوٹ میں 1400 پائونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ مسیحی برادری نے بھی محفل میلاد کا انعقاد کیا اور کیک بھی کاٹے۔

رواداری تحریک کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرکزی تقریب چئیرمین رواداری تحریک سیمسن سلامت کی قیادت میں دارلمسرت لاھور میں منعقد ھوئی جس میں رواداری تحریک کے ممبران کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذھبی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور کیک کاٹا. رواداری تحریک لاھور کے چیف آرگنائزر نصیر احمد نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے اور خطاب بھی کیا.

اس موقع پر چیئرمین رواداری تحریک, عالم دین ڈاکٹر بدر منیر اور بشپ رومال شاہ اور رمیش جے پال نے خطاب کیا اور عید میلادالنبی کی مبارکباد دی. شرکا نے اس موقع پر نفرتوں کے خاتمے اور رواداری کے فروغ کا عہد کیا گیا۔

عید میلاد النبی کے موقع پر چیئرمین رواداری تحریک نے عالم انسانیت کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا ھے کہ نفرت, جبر اور نانصافی کی ماحول میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امن و محبت اور مفاھمت کی تعلیمات پر عمل کر کے ھم اپنی دنیا کو بہتر بنا سکتے ھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام نے جبر سے ممانعت کا درس دیا ھے اور جو لوگ دین کو اپنے مفادات سیاست اور منفی افعال کے لئے استعمال کر رہے ھیں وہ عمل دین اسلام کی تعلیمات کے بلکل برعکس ھے۔ آج ضرورت اس امر کی ھے کہ ھم ایک دوسرے کے مذھبی تہواروں میں شریک ھو کر خوشیاں دوبالا کریں اور مذھبی ھم آہنگی کو فروغ دیں نفرت انتہا پسندی کو رد کر دیں۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …