بدھ , اپریل 24 2019
Home / تازہ ترین / کراچی میں دو نئٰی سبزی منڈیاں بنانے کا فیصلہ

کراچی میں دو نئٰی سبزی منڈیاں بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی میں دو نئٰی سبزی منڈیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

اس سلسلے میں آج سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں کراچی کی سبزی منڈی سے انکروچمینٹ ختم کرانے اور کراچی میں دو نئیں سبزی منڈیاں قائم کرنے کہ متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا.

اجلاس میں سیکریٹری زراعت، ڈی جی زراعت، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کو افسران نے کراچی کی سبزی منڈی سے انکروچمینٹ ہٹانے اور دو نئیں سبزی منڈیاں قائم کرنے کہ متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ گھگھر فاٹک اور نادرن بائی پاس کے پاس نئیں سبزی منڈیاں بنائی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیاں بنانے کا پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ ملکر مکمل کیا جائے گا۔

محمد اسماعیل راہو نے سیکر یٹری زراعت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمری تیار کرکے وزیراعلی سندھ کو ارسال کی جائے تاکہ کام جلد شروع کیا جائے، یہ پروجیکٹ پرانا تھا پر کچھ وجوہات کے باعث شروع نہ ہوسکا اسی لیے اس کو اب شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سبزی منڈی ہے، اتنے بڑے شہر کے لیے تین سبزی منڈیاں ہونی چاہئیں۔ کراچی کی سبزی منڈی ایشیا کی بڑی منڈی ہے، ملک بھر سے فروٹ، سبزیاں، چاول اور دیگر اشیاءآتے ہیں.

انہوں نے افسران سے سوال کیا کے کراچی کی سبزی منڈی سے کتنی انکرو چمینٹ ہٹائی گئی ہے۔ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزی منڈی سے تمام غیرقانونی انکروچمینٹ ہٹادیے گئے ہیں، جمعے کے روز پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کارروائی کی گئی تھی۔

محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بھی نیو سبزی منڈی بنانے کہ لیے کمشنر حیدرآباد اور انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے ان سے تجویز مانگی جایے گی۔

Check Also

تھر کول پاور پراجیکٹ

تھر کول کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

اسلام کوٹ: پاکستان کو بجلی کی بجلی کی فراہمی شروع کرتے ہوئے تھر کے کوئلے …