بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام

چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھشت گردوں کا کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام، دو پولیس اہلکار شہید،ایکنجی سیکیورٹی گارڈزخمی جبکہ تین حملہ آور مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے قونصلیٹ کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی گارڈز اور اہلکاروں پر فائرنگ کر کے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے بروقت پہنچ کر دروازے بند کر دیے اور مقابلہ کر کے دہشت گردوں کی عمارت پر چڑھائی کو ناکام بنایا۔ اس دوران پولیس کے دو اہلکار شہید، ایک نجی سکیورٹی گارڈ زخمی جبکہ تین حمل آور مارے گئے۔ڈی آئی جی جنوبی کے مطابق حملہ آوروں کے پاس سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔

واقعے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس، رینجرز اور خصوصی کمانڈوز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قونصلیٹ میں موجود چینی اور عمارت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی کو شہر میں قائم تمام سفارت خانوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مخالف قوتیں پاک چائنا تعلقات سے خطے میں معیشت مضبوط، مواصلات میں اضافہ اور ترقی ہو اس لئے اس طرح کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف میڈیا سے رابطے میں رہنے والے عسکری ترجمان ادارے آء ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر اب صورتحال قابو میں ہے.

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …