بدھ , اپریل 24 2019
Home / ٹیکنالوجی / پی ٹی سی ایل کی اسلام آباد میں انٹرنیٹ میں تیزی
PTCL Islamabad

پی ٹی سی ایل کی اسلام آباد میں انٹرنیٹ میں تیزی

اسلام آباد : پی ٹی سی ایل نے اسلام آباد کی اہم ایکس چینجز بحریہ ٹاؤن ، شاہین ٹاؤن، ترلائی اورآئی 10-ایکس چینج کوا پنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈ کر دیا ہے۔ ان علاقوں کے صارفین قابل اعتماد اور تیز رفتار انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

نیٹ ورک کی بہتری کے پہلے ہی بہت اچھے نتائج آئے ہیں اب تک 100 میں سے 53 ایکس چینجزکے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے پی ٹی سی ایل کے 50 فیصد صارفین کو بہتر سروسز مہیا ہو سکے گی۔

مجموعی طور پر شکایات میں 30 فیصد تک کمی نظر آئی ہے۔ جدید اور منفرد طریقہ کار ‘ Motive” ‘کے ذریعے وائر لائن بزنس میں صارفین کی شکایات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے کاپرنیٹ ورک کو جدید ترین فائبر نیٹ ورک پر اپ گریڈ کر رہا ہے ۔پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں رواں سال 300,000اعلیٰ و معیاری نئے آلات نصب کئے ہیں جو 100 mbps کے انتہائی تیزڈیٹا کی رفتار پیش کرتا ہے۔وائی فائی کے ذریعے ایک ہی وقت میں اعلی معیار کے موڈیمز سے 16 صارفین منسلک ہو سکتے ہیں ۔

ارسلان حیدر، ریجنل جنرل منیجر، پی ٹی سی ایل اسلام آبادنے کہا:’’اس پراجیکٹ کے ذریعے ہمارے صارفین کو بہت سے فوائد پہنچائے گئے ہیں اور ہمیں مثبت جواب موصول ہو ئے ہیں۔شکا یات کے ازالے اور کار کر دگی میں اضافے میں نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا اہم کردار ہے جس سے آنے والے دنوں میں مطمئن صارفین کی بدولت نہ صرف مزید صارفین حاصل کرنے بلکہ پی ٹی سی ایل کو اپنے مد مقابل پر سبقت لے جانے میں بھی مددملے گی ۔”

وسیع ٹرانسفارمیشن پر اجیکٹ پاکستان کے اہم شہروں میں جاری ہے جہاں صارفین پہلے سے بہتر، تیز رفتار اور قابل اعتماد نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Check Also

تین روزہ HVACR ایکسپو اور کانفرنس کراچی میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 26 ویں پاکستان HVACR اور بلڈنگ سروسز ایکسپو اینڈ کانفرنس ایکسپو سینٹر …