بدھ , اپریل 24 2019
Home / پاکستان / ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ‌ کی تیسری برسی
Marium Mukhtiar
Marium Mukhtiar

ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ‌ کی تیسری برسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہمت، بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائیٹر پائلیٹ مریم مختیار کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے، انہیں ہم سے بچھڑے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

مریم مختیار نے 2014میں پاک فضائیہ سے بطور فائیٹر پائلیٹ گریجویشن کی۔ جس کے بعد وہ اپنے فرائض منصبی نبھانے لگیں۔

24نومبر2015 کو مریم مختیار شیخ اور اسکوارڈن لیڈر ثاقب عباسی معمول کے مطابق آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھے تو ان کا جہاز میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور مریم مختیار نے جام شہادت نوش کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے مریم مختیار کو ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی زندگی پر فیچر فلم “ایک تھی مریم” بنائی گئی جس کو لوگوں نے بڑا پسند کیا۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …