بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / ملتان میں سگی ماں نے معذور بیٹی کو جنگل میں پھینک دیا

ملتان میں سگی ماں نے معذور بیٹی کو جنگل میں پھینک دیا

ملتان(ویب ڈیسک) ملتان میں سگی ماں نے معذور بیٹی کو جنگل میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد میں گھنے درختوں میں معذور بچی کو بے یارو مددگار چھوڑ آئی، جہاں بچی کو ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ بچی کی چیخوں پر علاقہ مکین جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچی کو ریسکیو کیا جس کے بعد بچی کو سول اسپتال ملتان منتقل کیا گیاجہاں بچی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کی۔ پولیس کے مطابق اس بچی کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں مٹھو سے ہے ۔

تفتیش پر بچی کی نانی کو تلاش کیا گیا۔ بچی کی نانی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی یہ دوسری شادی تھی اور بچی کا سوتیلا باپ اس پر بہت ظلم کرتا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اپنے دوسرے شوہر کے بچی کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے اس کی ماں نے یہ قدم اٹھایا ہو۔

اس حوالے سے متعلقہ تھانے صدر شجاع آباد میں تحقیقات جاری ہیں جب کہ بچی کے والدین روپوش ہو چکے ہیں۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …