بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / محفوظ عورت مضبوط معاشرے کی مہم چلائی جائے گی۔ شہلا رضا

محفوظ عورت مضبوط معاشرے کی مہم چلائی جائے گی۔ شہلا رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرترقی نسواں شہلارضا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے وومن سپورٹ یونٹ نے آگاہی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت خواتین کو بتائیں گے کہ ان کے لئے حکومت نے کونسے قوانین بنائے ہیں، وہ جمعرات کو اپنے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں.

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں میں بھی فائینل ایئرکی طالبات کو آگاہی دی جائے گی کہ وہ کس طرح اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں، بریسٹ کینسراور کم عمری میں شادیوں کے خلاف آگاہی دی جائے گی، سندھ اسیمبلی کے میمبران کو بھی ٹریننگ دینگے، پروگرام کے تحت بلڈ کینسر کے خلاف بھی آگاہی دی جائے گی. بیس سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کو تربیت دی جائے گی، تربیت کا دائرہ کار کراچی یونیورسٹی تک بڑھایا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو مستقبل میں ملازمتوں کے انتخاب کی آگاہی بھی دی جائے گی. عورت فاﺅنڈیشن اوردیگر این جی اوز کے اشتراک سے آگاہی دی جائے گی. کراچی، نوابشاہ (شھید بینظیرآباد) اور سکھر میں بھی پروگرام ترتیب دیئےگئے ہیں. محفوظ عورت مضبوط معاشرہ کی مہم چلائی جائے گی. ڈاکٹر شیبا بھی مہم میں ساتھ ہیں.

انہوں نے کہا کہ عورتوں کو ہیلتھ کارڈ بھی دیئے جائیں گے ہیلتھ کارڈ سے ان کا مفت علاج ہوگا. گھریلومظالم کے خلاف بھی آگاہی دی جائے گی۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …