جمعہ , مئی 24 2019
Home / اہم خبریں / فرخ سبزواری کے بطور چیرمین ایس ای سی پی کا نوٹیفیکیشن جاری

فرخ سبزواری کے بطور چیرمین ایس ای سی پی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے فرخ سبزواری کے بطور چیرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچیج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا نوٹیفیکیشن منگل کے روز جاری کر دیا ہے.

فرخ سبزواری کو مقامی اور بین الاقوامی فنانشل مارکیٹس میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے.

فرخ سبز واری کپیٹل اور سکیورٹیز مارکیٹ کا پچیس سال سے زائد تجربہ رکھنے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے علاوہ سنگا پور ، انڈونیشیا اور امریکہ کی سکیورٹیز مارکیٹ میں بھی کام کیا ہے۔

فرخ سبز واری نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمینسٹریشن (آئی بی اے) سے بزنس ایڈمینسٹریشن میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔

ایس ای سی پی میں کشمنر تعینات ہونے سے پہلے سبز واری، پاکستان کی مالیاتی شعبے کی ایک بڑی فرم، بی ایم اے کپیٹل مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔

اس سے پہلے فرخ سبز واری سات سال تک سنگا پور کی ایک بڑی کمپنی کریڈٹ سوئس سکیورٹیز میں دو ہزار دس سے دو ہزار سترہ تک سنئیر عہدہ پر خدمات انجام دیتے رہے۔ اس سے پہلے کسب سکیورٹیز اور دیگر کئی اداروں میں بھی چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے پر فائز رہے۔

Check Also

اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ ہر انسان کو پینے کے صاف پانی کا حق حاصل ہے

پینے کے صاف پانی کا حق اور عالمی قانون

محمد علی شاہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 جولائی 2010ء کو ایک تاریخی …