بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / سندھ یونیورسٹی نے بیچلر پروگرام کی میرٹ لسٹ جاری کر دی

سندھ یونیورسٹی نے بیچلر پروگرام کی میرٹ لسٹ جاری کر دی

جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونیورسٹی کی جانب سے بیچلر ڈگری پروگرام کی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔ جس کے بعد 7 دسمبر تک فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کی طرف سے 2019 میں میرٹ کی بنیاد پر بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ لسٹ سید غلام مصطفیٰ شاہ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے باہر لگائی گئی ہے۔جبکہ یہ لسٹ سندھ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.usindh.edu.pkپر بھی موجود ہے۔جاری کی گئی لسٹ میں کوٹا اورینٹیڈ ، جنرل ڈسیپلین، فیمیل کوٹا، ایمپلائز کوٹا، ایفیلیٹڈ کالج کوٹا، ڈس ایبلڈ کوٹا اور سیلف فنانس اسکیم کی کیٹگریز شامل ہیں۔

جاری کی گئی اس لسٹ کے حوالے سے اعتراض داخل کروانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی قسم کا اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔

کامیاب امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 7 دسمبر سے امیدوار سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے کائونٹر سے چالان فارم حاصل کر کے مقرر کردہ تاریخ تک حبیب بینک لمیٹڈ سندھ یونیورسٹی جامشورو برانچ میں جبکہ دیگر کیمپس کے کامیاب امیدوار اپنے کیمپس سے منسلک حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ میں دیے گئے شیڈول کے مطابق فیس جمع کروا سکتے ہیں۔

چالان جمع کرواتے وقت امیدوار اپنے تمام ڈاکومنٹس اپنے ساتھ ضرور لے کر آئے۔ ڈاکومنٹس نامکمل ہونے کی صورت میں امیدوار کو چالان فارم جاتی نہیں کیا جائے گا۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …