بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / سندھ میں پولیو مہم شروع
Polio vaccine mark

سندھ میں پولیو مہم شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں کل سےآٹھ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں سندھ کے دارالحکومت روشنیوں کے شہر کراچی میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو پروگرام کے کوآرڈ عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں پولیو کا99 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے۔ اسی تناظر میں کل بروز پیر 12 نومبر سے پولیو کمپین کا ایک مرتبہ دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔
سندھ بھر میں 7 لاکھ 9 ہزار 765 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس میں کراچی ڈویژن کے 6 اضلاع کے 23 لاکھ بچے شامل ہیں۔ جبکہ رواں سال سندھ میں صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا ہے۔
پولیو مہم میں 13 ہزار ورکر اور سپر وائزر حصہ لیں گے ۔جن کی حفاظت کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو
ڈیوٹی پرتعینات رہیں گے۔ گزشتہ سال پورے پاکستان میں پولیو کے 8 کیس اور سندھ میں دو کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ جبکہ رواں سال سندھ میں ایک کیس رجسٹرڈ ہوا ہے۔
پولیو کے نئے کوآرڈینیٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں 2014 سے اس وقت تک 99 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں اس پروگرام کو کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے والدین ساتھ دیں ۔ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

Check Also

تھر کول پاور پروجیکٹ کے تحت سستی ترین بجلی بنے گی

تھر کول پاور پروجیکٹ سے سستی ترین بجلی بنے گی

محمد واحد توانائی بحران سے نمٹنے والے منصوبے تھرکول پاور پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار …