جمعہ , مئی 24 2019
Home / اہم خبریں / ساہیوال لہو لہو

ساہیوال لہو لہو

ساہیوال(اسٹاف رپورٹر)قادرآباد کے قریب پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے. جاں بحق افراد میں ایک خاتون نبیلہ، ان کا شوہر محمد خلیل اور ان کی 13 سالہ چھوٹی بیٹی اریبہ شامل ہے جبکہ ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں بھی زخمی ہوئی ہیں۔
جاں بحق افراد میں چوتھا شخص ذیشان ان کا ہمسایہ تھا. یہ پورا خاندان لاہور کا رہائشی تھا جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بورے والا جارہا تھا. مارے جانے والے افرا دکی میتیں ان کے گھر پہنچ گئیں ہیں، اہل علاقہ ان کی رہائش گاہ پر موجود ہیں،ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے ان کے والد کا کہنا ہے کہ چونگی امرسدو میں روڈ پر شام پانچ بجے ان کا نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …

One comment

  1. Afsos hoa ye parH kr