بدھ , اپریل 24 2019
Home / پاکستان / ریٹائرڈ شہریوں کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ۔

ریٹائرڈ شہریوں کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ۔

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ریٹائرڈ شہریوں کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے ریٹائرڈ بزرگ شہریوں کی پینشن کی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد پینشن 5 ہزار دو سو پچاس سے بڑھ کر 6 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے 100 روزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی ہے۔ جس میں بزرگ ریٹائرڈ شہریوں کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں معاون خصوصی برائے اوورسیز نے نیا پاکستان کے نام سے ایک ویب پورٹل کے آغاز کے بارے میں بتایا۔ جس سے وہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ایک جگہ اکھٹا کرنا مقصود ہے تاکہ ان کے مسائل صحیح جہت میں حل ہو سکیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ روا سال قطر اپنے ویزا سینٹر کھولے گا جس سے بہت سارے پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع حاصل ہونگے۔ رپورٹ میں موجودہ حکومت کے اقتدار کے 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے مکمل تفصیلات رقم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 100 روزہ منشور عوام کے سامنے پیش کر کے عوام کا اعتماد جیتا تھا۔ حکومت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی اپنے 100 روزہ پلانپر عمل کیا اب حکومت اس رپورٹ کے ذریعے اپنے 100 روزہ کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں گے جس کی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …