بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / دنیا کے عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا کو بچھڑے پانچ سال ہو گئے

دنیا کے عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا کو بچھڑے پانچ سال ہو گئے

سائوتھ افریقہ (ویب ڈیسک) آج دنیا کے عظیم لیڈر اور جنوبی افریقہ کے پہلے جمہوری منتخب کردہ صدر نیلسن منڈیلا کی 5 برسی منائی جا رہی ہے۔نیلسن منڈیلا دنیا کے وہ لیڈر تھے جن کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نیلسن منڈیلا 18 جولائی 1918 کو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ اور 5 دسمبر 2013 کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں صنفی امتیاز کی سخت مخالفت کی اور افریقی نیشنل کانگریس کے سرگرم سربراہ رہے۔

جنوبی افریقہ میں سیاہ فام افراد کے ساتھ نسلی امتیاز کے خلاف انہوں نے تحریک میں بھرپور حصہ لیا۔ جس پر جنوبی افریقہ کی عدالت نے ان پر مختلف جرائم جیسا کہ توڑ پھوڑ، سول نافرمانی، نقص عمل اور دیگر جرائم کی پاداش میں قید با مشقت کی سزا سنائی۔ اس تحریک کے دوران نیلسن منڈیلا 27 سال پابند سلاسل رہے۔

11 فروری 1990میں جب وہ رہا ہوئے تو انہوں نے تحریک کو خیرآباد کہہ کر مذاکرات کے راستے کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کو سمجھنے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملی۔ نسلی امتیاز کے خلاف تحریک کے خاتمے کے بعد پوری دنیا میں نیلسن منڈیلا کی پذیرائی کی گئی۔ جس میں ان کے مخالفین بھی شامل تھے۔آج اس عظیم لیڈر اور ایک عظیم انسان کی 5 برسی منائی گئی۔

Check Also

اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ ہر انسان کو پینے کے صاف پانی کا حق حاصل ہے

پینے کے صاف پانی کا حق اور عالمی قانون

محمد علی شاہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 جولائی 2010ء کو ایک تاریخی …