بدھ , اپریل 24 2019
Home / بین الاقوامی / دنیا کو انصاف کی تلاش

دنیا کو انصاف کی تلاش

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر کے مطابق سال 2018 کے میں لوگوں نے سب سے زیادہ لفظ ’justice’ (انصاف) کو سرچ کیا۔

امریکہ کی سب سے قابل بھروسہ ڈکشنری کی ترجمان نے بتایا ہے کہ 2017 کی 2018 میں جسٹس سرچ کرنے والوں کی تعداد 74 فیصد زیادہ رہی۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’جسٹس‘ کی تلاش میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ 2016 کے الیکشن میں روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات روک دینی چاہیں۔

امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد گوگل پر’انصاف کی رکاوٹوں‘ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا تھا۔ کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ جب عام الفاظ کو مخصوص پیرائے میں استعمال کیا جاتا ہے تو لوگ اس کا مطلب جاننے کیلیے ڈکشنری دیکھتے ہیں تاکہ اس لفظ کی تعریف اور تفصیل دیکھ سکیں۔

جوائنڈ ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق 2018 میں ’مس انفارمیشن‘ اور آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق’ ٹاکسک‘ لفظ کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …