بدھ , اپریل 24 2019
Home / پاکستان / دفاعی نمائش آئیڈیازکا متبادل ٹریفک پلان

دفاعی نمائش آئیڈیازکا متبادل ٹریفک پلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو ہزار اٹھارہ کی دفاعی نمائش میں‌ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے سندھ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں‌ کا اعلان کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق دسویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 27 سے30 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے ہفتے کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش کے چار دن اسٹیڈیم فلائی اور سے حسن اسکوائر روڈ کو صبح 7بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شام 6 بجے کھول دیا جائے گا۔

رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا ایریا میں جاسکیں گے، کراچی ایئر پورٹ سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیا جائے گا، U ٹرن ٹیپو سلطان برج شہید ملت روڈ کا ٹریفک جیل فلائی اوور یونیورسٹی روڈ غریب آباد منتقل کیا جائے گا۔ براون رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیئریئر عام پبلک کے لیے بند ہونگے جبکہ آسمانی رنگ مھرون پٹی والے بیئریئر ہیوی ٹریفک کو فلٹر کر کے متبادل روٹ کے لیے جانے دیں گے ۔

کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو میلینئم مال اور کارساز سے موڑدیا جائے گا، یونیورسٹی روڈ کے دونوں‌ اطراف چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھلے رہیں گے. اسٹیڈیم روڈ آئیڈیاز کے دوران کھلا رہے گا صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اور باقی ٹریفک اسٹیڈیم پل سے نیچے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

تمام روٹس، راستے کوئی گاڑی روڈ کے ساتھ یا قرب و جوار میں پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عام ٹریفک لیاقت آباد، غریب آباد سے شاہراہ فیصل یا کار ساز آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور سے پہلے بائیں طرف صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ ، یونیورسٹی روڈ U ٹرن ، جعفری آپٹکس ، کے ڈی اے سوسائٹی، نیشنل اسٹیڈیم کی پچھلی جانب اور آگے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیپا کا ٹریفک جعفری آپٹکس سے بائیں طرف کے ڈی اے سوسائٹی( نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے )، اسٹیڈیم روڈ براستہ اسٹیل یارکٹ، بحریہ کالج یو ٹرن دائیں طرف آغا خان ہسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت للہ روڈ اور آگے کی طرف جائے گا.

اس موقع پرڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ عوام اور ارد گرد کے رہائشی ٹریفک پولیس کی دی گئی معلومات کی پابندی کریں۔ پارکنگ کے لیے جگہ اسٹیدیم، نیشنل کوچنگ سینٹر، سوک سینٹر اور ایکسپو سینٹر کے احاطے میں بنائی گئی ہیں۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …