بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / جعلی فون کالز پر ذاتی تفصیلات فراہم نہ کریں۔ اسٹیٹ بینک کی ہدایت
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

جعلی فون کالز پر ذاتی تفصیلات فراہم نہ کریں۔ اسٹیٹ بینک کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو اسٹیٹ بینک سے وابستہ اہلکار ظاہر کرنے والے افراد کی جعلی کالز پر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، پاس ورڈ وغیرہ جیسی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

عوام کو یہ ہدایات کی گئی ھیں کہ وہ ایسے واقعات کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں اور ذاتی معلومات کے افشاہونے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں فوری طور پر اپنے بینکوں سے رابطہ کریں۔

یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ ان جعلسازوں کی جانب سے عوام کو بار بار فون کالز موصول ہو رہی ہیں جو خود کو اسٹیٹ بینک یا دیگر ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کر کے کمرشل بینکوں میں کھولے گئے ڈپازٹ اکاؤنٹ کے متعلق ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ کوائف کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں ان کے کھاتوں کو بند کر دیا منجمد کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے عوام کو مطلع کرنے کے لیے7 اگست 2018ء کو ایک پریس ریلیز جاری کی تھی ۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک/بینک/مائیکروفنانس بینک کھاتے داروں سے ٹیلی فون کالز پر پن نمبر، سی این آئی سی، ایک مرتبہ کا پاس ورڈ (OTP)، اکاؤنٹ نمبر وغیرہ جیسی ذاتی معلومات کا تقاضا نہیں کرتے۔

عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسی فون کالز پر کسی بھی شخص کو اپنے کوائف/ذاتی معلومات فراہم نہ کریں اور ایسی کالوں کی تفصیلات کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273 پر رپورٹ کریں یا اس ای میل ایڈریس cpd.helpdesk@sbp.org.pk پرای میل کریں.

Check Also

وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں کہا ہے کہ وہ آصف زرداری اور شریف برادران کو نہیں چھوڑینگے

آصف زرداری اور شریف برادران کو نہیں چھوڑینگے، عمران خان

گھوٹکی (رپورٹ: شبیر عاربانی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری اور شریف برادران …