بدھ , اپریل 24 2019
Home / بین الاقوامی / بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 7.4 ارب ڈالر کی ترسیلات
Overseas Pakistanis Foundation

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 7.4 ارب ڈالر کی ترسیلات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر ) میں 7419.98ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں 6,444.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے ۔

اکتوبر 2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2000.47ملین ڈالر رہی جو ستمبر2018 ء کے مقابلے میں 37.7 فیصد زائد ہے جبکہ اکتوبر 2017ء کے مقابلے میں 20.9 فیصد زائد ہے۔

بلحاظ ملک اکتوبر 2018ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 494.53ملین ڈالر، 412 ملین ڈالر، 308.78ملین ڈالر، 298.80ملین ڈالر، 198.30ملین ڈالر، اور 57.36 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ اکتوبر 2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 461.07ملین ڈالر، 333.57ملین ڈالر، 215.64ملین ڈالر،270.46 ملین ڈالر، 184.76ملین ڈالر اور 51.12ملین ڈالر تھیں۔

اکتوبر 2018ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 230.68ملین ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2017ء میں ان ملکوں سے137.83ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …