بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / بائیکو پٹرولیم کو جولائی تا ستمبر 1.7 ارب منافع کا اعلان
بائيڪو مالياتي نتائج

بائیکو پٹرولیم کو جولائی تا ستمبر 1.7 ارب منافع کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر) بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) نے 30 ستمبر 2018 کو ختم ہونے والی سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کمپنی کی مجموعی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہواجو گزشتہ سال کی اِسی سہہ ماہی کے 41.4 ارب روپے کے مقابلے میں 66.4 ارب روپے کا اضافہ ہے، مجموعی آمدن میں 71 فیصد اضافہ ہوا جوکہ گزشتہ سال کے 31.4 ارب روپے کے مقابلے میں 53.7 ارب روپے رہا، اس اضافے میں خام تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اثر انداز ہوئے۔بائیکو پٹرولیم نے 2018 کی پہلی سہہ ماہی میں 1.7 ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا، آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کی سہہ ماہی کے 1.9 ارب کے مقابلے میں 1.3 ارب روپے رہا، دوسری سہہ ماہی کا مجموعی منافع 397 ملین روپے تھا یا 0.04 فیصد حصص، گزشتہ سال اسی سہہ ماہی میں منافع 1.2 ارب یا 0.23 فی حصص تھا۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …