بدھ , اپریل 24 2019
Home / تازہ ترین / انٹر بینک و اوپن مارکیٹ میں ڈالر133روپے کا ہوگیا

انٹر بینک و اوپن مارکیٹ میں ڈالر133روپے کا ہوگیا

کراچی ( بزنس رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ایک بار پھر گرواٹ کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر 133روپے کی سطح پر جا پہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر47پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 132.63روپے سے بڑھ کر133روپے اور قیمت فروخت132.73روپے سے بڑھ کر133.20روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 132.20روپے سے بڑھ کر132.50روپے اور قیمت فروخت132.60روپے سے بڑھ کر133روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 151روپے سے گھٹ کر150.60روپے اور قیمت فروخت153روپے سے گھٹ کر152.60روپے ہو گئی، اسی طرح5پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 172.80روپے سے کم ہو کر172.75روپے اور قیمت فروخت174.80روپے سے کم ہو کر174.75روپے پر آ گئی ۔

Check Also

تھر کول پاور پراجیکٹ

تھر کول کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

اسلام کوٹ: پاکستان کو بجلی کی بجلی کی فراہمی شروع کرتے ہوئے تھر کے کوئلے …