بدھ , اپریل 24 2019
Home / اہم خبریں / الاسکا میں 65 دن سورج غائب رہے گا۔

الاسکا میں 65 دن سورج غائب رہے گا۔

الاسکا (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست الاسکا کے ایک گائوں بیرو جہاں کی آبادی لگ بھگ 4000 سے بھی زیادہ ہے کے رہائشی دو ماہ سورج کے بغیر گزاریں گے۔ یہاں ماہ جنوری کے اختتام پر سورج دکھے گا۔ اس سے پہلے بھی الاسکا کے باشندے طویل میعاد تک دن میں سورج کی روشنی دیکھے بنا زندگی گزارنے کے عادی ہیں۔ گزشتہ دن الاسکا بیرو کے باشندوں نے رواں سال کا آخری سورج غروب ہوتے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق یہاں کے لوگ اگلے سال 23 جنوری 2019 کو ایک بج کر تیئیس منٹ پر سورج دیکھ سکیں گے۔بیرو اب کے دن بھی اندھیرے میں ڈوبے رہیں گے۔ جبکہ الاسکا کے بیرو گائوں کے علاؤہ یہاں اور بھی ایسے علاقے اور گاؤں ہیں جہاں طویل عرصے تک سورج غائب رہتا ہے۔ جس کا سبب الاسکا کا زیادہ تر حصہ آرکٹک کے اندر ہونا ہے آپ کو بتاتے چلیں کہ اس گاؤں میں نہ صرف مقامی لوگ آباد ہیں لیکن یہاں ریسرچ اسٹیشنز بھی قائم ہیں۔

Check Also

اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ ہر انسان کو پینے کے صاف پانی کا حق حاصل ہے

پینے کے صاف پانی کا حق اور عالمی قانون

محمد علی شاہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 جولائی 2010ء کو ایک تاریخی …