بدھ , اپریل 24 2019
Home / پاکستان / آرٹس کونسل میں “سندھ تھیٹر فیسٹیول” جاری
Arts Council Sindh Theater
Arts Council Sindh Theater

آرٹس کونسل میں “سندھ تھیٹر فیسٹیول” جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ ثقافت حکومت سندھ کے تعاون سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری “سندھ تھیٹر فیسٹیول” کے تیرہویں روز اردوزبان میں ڈرامہ “راگنی” پیش کیا گیا۔ جس کی ہدایت میثم نقوی نے دی جبکہ ڈرامہ شعیب ہاشمی نے لکھا تھا۔

ڈرامہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سندھ تھیٹر فیسٹیول کا حصہ تھا۔ ڈرامہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں موجود تھے۔

یہ ڈرامہ پاکستان میں مارشل لاءکے بعد کی صورتحال پر لکھا ہے جس میں مارشل لاءکے دوران کیے گئے ظلم کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سیاسی طور پر پاکستان کے مارشل لاءکے پس منظر میں لکھا گیا یہ ڈرامہ اسٹیج پر ایک پراسرار خاموشی سے شروع ہوتا ہے۔ ایک خاتون جسے مارشل لاءکے دوران زیر حراست رکھا گیا ہوتا ہے اور پھر اس کے ساتھ ہر قسم کا ظلم روا رکھا گیا ہوتا ہے۔

ڈرامہ شروع ہوتے وقت خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان ہلکے پھلکے خانگی مزاح سے شروع ہوتا ہے لیکن یہ بتدریج سنجیدہ ہوتا جاتا ہے۔ ڈرامے کے تین کردار ہیں اور خاتون حادثاتی طور پر ایک ایسے شخص سے ملتی ہے جو ماضی میں مارشل لاءکے دور میں اس پر جسمانی اور ذہتی تشدد کا مرتکب ہوتا ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری اٹھارہ روزہ “سندھ تھیٹر فیسٹیول” اٹھارہ نومبر تک جاری رہے گا۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …